پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیارہوں ، انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ کے لیے فیصل آباد واپسی پر بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہیں سے میرا کیرئر شروع ہوا تھا۔ یہ میرے لیے ایک قابل فخر احساس ہو گا کہ جب میں نے نوعمری کے طور پر شروعات کی تھی اس سے کہیں زیادہ خوشی تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر واپسی کی ہے۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کی اہمیت اور وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاداب نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سیزن کے آغاز میں ایک روزہ کرکٹ کھیلنا کتنا اہم ہے جس میں پاکستان چار ماہ کے اندر اندر 15سے زیادہ ون ڈے میچوں میں حصہ لے گا جن میں اہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہے۔میں ڈومیسٹک سیزن کے آغاز میں ہی چیمپئنز ون ڈے کپ کا اہتمام کرنے پر پی سی بی کی تعریف کرتا ہوں کیونکہ اگلے چھ ماہ میں پاکستانی ٹیم کے لیے وائٹ بال کا چیلنج کافی زیادہ مطالبہ کر رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے زیادہ تر کھلاڑیوں کو سیزن کے آغاز میں ہی اپنا مومینٹم تلاش کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پینتھرز کی ٹیم کے کپتان ہونے کے ناطے میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ ایسا ماحول بنائوں جس سے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران ان کے کردار کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔ میری توجہ دبائو کو کم کرنے اور اس ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھنے پرمرکوزہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی