پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کی پانچ میں سے تین ٹیموں کے ناموں کے حقوق کمرشل پارٹنرز نے حاصل کرلیے ہیں جبکہ دو ٹیموں کے ممکنہ اسپانسرز کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی کے مطابق نورپور نے لائنز کا نام رکھنے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں جو اب نورپور لائنز کے نام سے جانا جائے گا، الائیڈ بینک نے اسٹالینز کے حقوق حاصل کر لیے ہیں، ان کا نام الائیڈ بینک اسٹالینز ہے۔ یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ( یو ایم ٹی )وولوز کو اسپانسر کرے گی اور اب وہ یوایم ٹی مارخورز کہلائے گی،ڈولفنز اور پینتھرز کے اسپانسرز کا اعلان جلدکیا جائے گا،پانچ ممتاز میڈیا آئوٹ لیٹس نے متعلقہ ٹیموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے جن میں اے آر وائی اسٹالینز کا میڈیا پارٹنر ہوگا، دنیا نیوزپینتھرز، جیو نیوز ڈولفنز کا اور ہم نیوز مارخورز کا اور سما نیوز لائنز کا میڈیا پارٹنر ہوگا،پی سی بی مقامی اسپورٹس چینلز کو لائیو فیڈ فراہم کرے گا، بشمول پی ٹی وی اسپورٹس، ایاسپورٹس ایچ ڈی، اور جیو سپر جبکہ پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ تماشا، ٹیپ میڈ اور مائیکو پر دستیاب ہو گی، جبکہ ناظرین شمالی امریکہ میںویلو ٹی وی پر میچ دیکھ سکیں گے،ٹورنامنٹ کا کمنٹری پینل علی یونس، مرینہ اقبال، سلمان بٹ، شاہ فیصل اور سکندر بخت پر مشتمل ہوگا جبکہ میشا عمران پریزینٹر ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی