i کھیل

چیمپئینز ٹرافی 2025،بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے، پی سی بیتازترین

July 18, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈنے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی)سے چیمپئینز ٹرافی2025کیلئے ہندوستانی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستانی حکومت (چیمپیئنز ٹرافی 2025کے پاکستان کے سفر کے لیے اپنی ٹیم کو)اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کو فراہم کرے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو ٹورنامنٹ سے کم از کم 5-6ماہ قبل اور تحریری طور پر ہمیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو اپنی آمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا۔گزشتہ برس بھارتی بورڈ کے نخروں کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کو دبائو میں لاکر بی سی سی آئی نے ایشیاکپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے طور پر سری لنکا اور پاکستان میں کھیلا گیا۔تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں آئی سی سی پر واضح کردیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025کی میزبانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت کی ایونٹ میں شرکت کا ذمہ دار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی