چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی وزارت اعلی کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے،نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے تاہم ذاتی طور پر محسن نقوی غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کے حق میں ہیں،چیئرمین محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم مینجمنٹ بنانا چاہتے ہیں اور وہ کرکٹ معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی