i کھیل

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہورہائیکورٹ میں چیلنجتازترین

August 06, 2024

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقاریونس کی تقرری لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت،پی سی بی اوروقاریونس کوفریق بنایا گیا ہے،گزشتہ روز پی سی بی نے وقار یونس کی بطورایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کی تھی،پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزرٹو چیئرمین کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔ اشتہارمیں درخواست جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 19اگست مقرر کی گئی تھی،وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی