i کھیل

چیئرمین محسن نقوی اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئےتازترین

June 13, 2024

بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری پر تیار پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ابھی میچز باقی ہیں، ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہے، سب لوگ دعا کر رہے ہیں کے ٹیم آگے پہنچے۔محسن نقوی نے کہا کہ مشاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس حوالے سے مزید بات کرنا مناسب نہیں، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لیکر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی