i کھیل

بشنوئی گینگ سے مجھے اور خاندان کو قتل کرنا چاہتا ہے، سلمان خانتازترین

July 25, 2024

بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ بشنوئی گینگ مجھے اور میرے اہل خانہ کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ممبئی پولیس کو اپنے بیان میں سلمان خان نے بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ رواں برس اپریل میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر لارنس بشنوئی گینگ کی فائرنگ کا مقصد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کرنا تھا۔سلمان خان نے پولیس کو بتایا کہ اس سے پہلے بھی ان پر اور اہل خانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس سے متعلق باندرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔اپنے بیان میں سلمان خان نے مزید کہا کہ انہیں بعد میں پتا چلا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی انمول بشنوئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں حملے کا اعتراف کیا ہے اور حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ واقعے کے سلسلے میں اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی