i کھیل

برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں بیٹھ کر میچ دیکھنے پہنچ گئےتازترین

December 01, 2022

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر رکشے میں بیٹھ کر انگلینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچ گئے۔ جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اسٹیڈیم روانگی سے قبل اردو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی جوش و جذبہ ہے۔ انہوں نے جنون بینڈ کے گانے کا مصرع ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار بھی دہرایا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے رکشہ ڈرائیور کو پوٹھوہاری زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راجا جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔ برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی