i کھیل

برٹش جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگیتازترین

January 08, 2024

پاکستان جونیئر اسکواش ٹیم کی برٹش اوپن جونیئر چیمپین شپ میں مایوس کن کارکردگی، قومی جونیئر پلیئرز کسی بھی کیٹگری کے سیمی فائنل راؤنڈ تک میں ناکام رہے جس پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کی کوچنگ اور سلیکشن پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں منعقدہ برٹش جونیر اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کی نمائندگی انڈر19میں انس شاہ، عثمان ندیم، انڈر17میں عبداللہ نواز،عمیر عاطف،انڈر15میں شاہ زیب نعمان خان، انڈر13میں سہیل عدنان،حذیفہ شاہد جبکہ انڈر11میں حماس علی نے کی لیکن کوئی بھی پلیئر کسی بھی کیٹگری کے سیمی فائنل راونڈ تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے جبکہ انڈر11، انڈر15اور انڈر17کیٹگریز میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کی توقع  کی جا رہی تھی لیکن کوئی بھی پلیئر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا جس پر اسکواش حلقوں نے ٹیم سلیکشن اور کوچنگ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے حمزہ خان کی بدولت ورلڈ جونیر اسکواش چیمپین ہونے کا ٹاٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی