i کھیل

بہروز سبزواری کا سابقہ بہو سائرہ یوسف کو دوسری شادی کا مشورہتازترین

June 06, 2024

معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابقہ بہو اداکارہ سائرہ یوسف کو دوسری شادی کا مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی سائرہ کو اپنے آپ سے الگ نہیں سمجھا، سائرہ کے والد بیمار ہیں اور بستر پر ہیں اور سائرہ اپنی پوری فیملی کو دیکھتی ہے یہ اس میں خاصیت ہے۔سینئر اداکار نے کہا کہ شہروز اور سائرہ کے دماغ آپس میں نہیں ملے اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے، نہ ہی میں کچھ کرسکتا ہوں اور سائرہ ، شہروز کی بیٹی نوریح ہماری اولاد ہے، ہمارا خون ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سائرہ کو نہیں چھوڑ سکتے، باخدا میں تو اب بھی اسے کہتا ہوں کہ بیٹا سیٹل ڈائون ہوجا جیسے شہروز ہوگیا، اپنی زندگی گزارو اور میں باپ بن کے تمہارے ساتھ کھڑا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی