i کھیل

برقع پہننے پر والدین اور دوستوں نے بہت مذاق اڑایا تھا، ماہ نور حیدرتازترین

July 05, 2024

اداکارہ و ماڈل ما ہ نور حیدر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ماہِ نور حیدر نے کہا کہ میرے گھر میں سب نمازی پرہیزگار ہیں لیکن میرے گھر میں پردہ کرنے کا کوئی رواج نہیں، میرے گھر کی خواتین برقع نہیں پہنتیں اور نہ ہی سر پر دوپٹہ اور چادر لیتی ہیں لیکن میں نے سال 2009 میں برقع پہننا شروع کیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت نویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی تو میں پہلی بار برقع پہن کر اپنے والد صاحب کے سامنے گئی، میرا خیال تھا کہ والد صاحب مجھے برقع میں دیکھ کر فخر محسوس کریں گے لیکن انہوں نے مجھے دیکھ کر قہقہے لگائے اور پھر کہا کہ یہ کیا منافقت ہے۔ماہِ نور حیدر نے کہا کہ اس کے بعد، میں نے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میرے دوستوں نے بھی میرا بہت مذاق اڑایا تھا اور میری والدہ کو میرا برقع پہننا پسند نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب میں آزاد ہوں، مجھے اب کسی کا خوف نہیں، میرا جب دل کرتا ہے تو میں برقع پہن لیتی ہوں لیکن سر پر دوپٹہ نہیں لیتی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرے خلاف بولیں کہ بِل بورڈز پر دوپٹے کے بغیر ہوتی ہے اور ویسے برقع پہنتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی