پاکستان والی بال ٹیم کو ایک سال میں ایشیا کی بہترین ٹیموں میں شمار کرانے والے برازیلین کوچ ایسانے رمیرس نے پرکشش پیشکش پر پاکستان کو چھوڑ کر کورین والی بال ٹیم کی کوچنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی والی بال ٹیم آندہ ماہ سے برازیلین کوچ کی خدمات سے محروم ہو جاے گی جنہوں نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں گرین شرٹس کو ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک بننے میں مدد فراہم کی۔پاکستان سے ایشین گیمز میں شکست سے دوچار ہونیوالی کوریا نے اپنی حکومت کیساتھ ملکر برازیلین کوچ کی خدمات حاصل کی ہے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن برازیلین کوچ کو ماہانہ چار ہزار ڈالرز ادا کر رہا تھا جبکہ کوریا نے اسے دوگنا کرنے سمیت اہلخانہ کیلے رہاش، اسکالرشپ اور دیگر مراعات کا بھی پرکشش پیکج دے گا ۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیرمین چوہدری محمد یعقوب برازیلین کوچ کی شاندار خدمات محروم ہونے پر پریشان ہیں جنہوں نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں پاکستان کو ایشیا میں پانچویں پوزیشن تک پہنچانے میں مدد کی۔چوہدری یعقوب نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل محدود ہیں اور اس لیے اسے وہ پیکج نہیں دے سکتے جو کورین حکومت نے دیا اب ہم مختلف آپشنز پر کام کر رہے ہیں اور بہترین متبادل کی تلاش میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی