برازیل کے 75سالہ فٹبال کے مداح نے سب سے زیادہ مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں شرکت کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ،برازیل کے ڈینیئل بروزی اس وقت سب سے زیادہ فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ، 75سالہ ڈینیئل بروزی جو پیشے کے اعتبارسے ڈینٹسٹ ہیں ، گزشتہ 44سال سے فٹبال ورلڈکپ میں برازیل کو سپورٹ کرنے میدان میں پہنچ جاتے ہیں،گنیزورلڈ ریکارڈز حکام کے مطابق ڈینیئل نے گزشتہ 44سال کے دوران ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں سوائے اسپین میں ہونے و الے 1982کے ورلڈکپ میں شرکت نہیں کی،گزشتہ ہفتے قطر میں ہونے والے 22ویں ورلڈکپ میں بھی ڈینیئل شرکت کے لیے پہنچے اور اس ایونٹ میں سب سے زیادہ 11فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے کا گنیز ریکارڈ قائم کیا،ڈینیئل کا فیفا ورلڈکپ میں بطور شائق شرکت کرنے کا سفر 1978میں ارجنٹینا میں ہونے والے ورلڈکپ سے شروع ہوا اس کے بعد وہ اب تک 11ویں ورلڈکپ میں برازیل کی حمایت کیلئے میدان میں پہنچے،گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام شامل ہونے کے بعد ڈینیئل نے کہا کہ یہ زبردست ہے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ان سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہوں اور فیفا ورلڈکپ میں شرکت کرکے کوئی میرا ریکارڈ بھی توڑے، ان کا کہنا تھا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونے کے باوجود میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا، میں 2026کے ورلڈکپ میں برازیل کو سپورٹ کرنے پہنچوں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی