پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تاحال کپتانی دینے کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کی جانب سے تاحال کپتانی کی کوئی بات نہیں کی گئی تاہم کرکٹر نے آفر ملنے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ کپتانوں کے ساتھ ماضی میں ہوئے سلوک کے حوالے سے تحفظات وہ پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں،محمد رضوان سے سلیکشن کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ ٹی20ورلڈکپ اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان کو کسی ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں پی سی بی کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی