i کھیل

بنگلا دیشی حکومت، بورڈ کا شکیب پر سیاسی موقف کی وضاحت پر زورتازترین

September 30, 2024

بنگلا دیشی حکومت اور کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن پر سکیورٹی طلب کرنے سے پہلے سیاسی موقف کی وضاحت دینے پر زور دے دیا۔ایڈوائزر یوتھ اینڈ سپورٹس آصف محمد نے کہا ہے کہ آل رانڈر کو اپنے سیاسی موقف کی وضاحت دینے کی ضرورت ہے، اس کے بعد انہیں سکیورٹی طلب کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر کسی کو سکیورٹی مہیا کرنے کی پابند ہے، شکیب الحسن کرکٹر کے ساتھ سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے عوامی لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا، ہم اتنی ہی سکیورٹی دیں گے جتنی دوسرے کرکٹرز کو ملتی ہے، ہم اس کے پابند ہیں۔ آصف محمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کے نزدیک ان کی دہری شناخت ہے، اگر ہزاروں لوگ چڑھ دوڑے تو کیا ہو گا، پولیس کانسٹیبل اور ایک گن مین کیا کر سکیں گے، اس لیے انہیں اپنے سیاسی تعلق کی وضاحت کرنا ہے، شیخ حسینہ واجد کو بھی اتنی سکیورٹی نہیں دی جا سکی تھی اور وہ ملک سے چلی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی