i کھیل

بنگلہ دیشی ویمن کرکٹر ناہیدہ اختر نے تاریخ رقم کردیتازترین

December 13, 2023

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ناہیدہ اختر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمن پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور بنگلہ دیش کی لیفٹ آرم سپنر ناہیدہ اختر کو نومبر کے لئے ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے،آئی سی سی کے اعلان کے بعد ناہید اختر یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی بنگلہ دیشی ویمن کھلاڑی بن گئی ہیں،ناہیدہ اختر نے ہم وطن کھلاڑی فرغانہ حق اور پاکستانی سپنر سعدیہ اقبال کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے،لیفٹ آرم سپنر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور اس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی،انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ مہینوں میں کچھ حیرت انگیز کرکٹ کھیلی ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے ایک ٹیم کے طور پر جو کامیابیاں حاصل کیں ان میں میں نے اپنا حصہ ڈالا، مجھے اپنی کپتان، کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا اور پرفارم کرنے کا موقع دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی