i کھیل

بنگلہ دیش سے شکست، راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ رپورٹ پر کام شروع، جائزہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائے گیتازترین

August 28, 2024

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی دس وکٹوں سے افسوسناک شکست کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ رپورٹ پر کام شروع کردیاگیا، رپورٹ جائزہ کیلیے چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ کی پچ رپورٹ کے معاملے پر قومی ٹیم مینجمنٹ اور ہیڈکیوریٹر ٹونی ہیمنگ پِچ پر رپورٹ دیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ٹیم مینجمنٹ پچ پر باونس کے حوالے سے مطمئن نہیں ہے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پچ پر باونس کی کمی ہونے کا اظہار کیا جائے گا۔دوسری طرف ہیڈکیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ کو مکمل ٹیسٹ پچ قرار دیاجائیگا اور ہیڈکیوریٹر پچ پر فاسٹ بولرز کو سیم اور اسپنرز کو مدد ملنے کے حوالے سے تحریر کریں گے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے پچ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھیجی جائیگی اور پھر چیئرمین پی سی بی رپورٹ کو ریویو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی