انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی جانب سے افغانستان کے کپتان راشد خان پر بیٹ پھینکنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔افغانستان کے کپتان راشد خان پر 24جولائی کو کنگسٹان میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ٹیم کے سپر ایٹ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی سطح 1کی خلاف ورزی کرنے پر آئی سی سی نے جرمانہ کیا۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں راشد خان جب بلے بازی کرنے آئے تو 20ویں اوور میں انہوں نے گیند کو آف سائیڈ کی طرف کھیلا۔ جس کے بعد دوسرا رن لینے کے لیے بھاگنا چاہا لیکن لیکن ان کے ساتھی بلے باز کریم جنت نے انہیں واپس بھیج دیا۔کریم جنت کے دوسرے رن نہ لینے پر راشد خان نے غصے میں آکر اپنا بیٹ جنت کی طرف پھینک دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے راشد خان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔آئی سی سی کے لیول 1کی خلاف ورزیوں پر کھلاڑی کی میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اسی میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی