i کھیل

بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گاتازترین

May 07, 2024

بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ(کل) 9مئی بروز جمعرات کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان بھارتی خواتین ٹیم میزبان بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم کے خلاف 5بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارتی ویمنز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کو 44 رنز سے ،دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 19 رنزسے،تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے جبکہ چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 56 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز میں بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کی قیادت نگار سلطانہ کررہی ہیں جبکہ مہمان بھارتی خواتین ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کررہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ9مئی کو کھیلا جائے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز کے تمام میچز سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی