i کھیل

بمراہ کی بدتمیزی، شاید وہ میری غلطی تھی جس کیوجہ سے صورت حال خراب ہوئی مگر میں زیادہ پریشان نہیں ، آسٹریلوی بلے باز سیم کونسٹاستازترین

January 08, 2025

آسٹریلوی بلے باز سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپرت بمراہ کی بدتمیزی کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ شاید وہ میری غلطی تھی جس کیوجہ سے صورت حال خراب ہوئی مگر میں زیادہ پریشان نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میرا ساتھی بلے باز اوزی آئوٹ ہوگیا تھا، اس وجہ سے میں پریشر میں تھا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میری غلطی تھی مگر کرکٹ میں میچ کے دوران ایسا ہوتا ہے۔کونسٹاس نے کہا کہ بمراہ نے میری وکٹ حاصل کر کے عمدہ بولر ہونے کا ثبوت دیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 19 سالہ بلے باز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر عالمی شہرت حاصل کرلی۔بلے بازی کے دوران انہوں نے جسپرت بمراہ کو شاندار انداز سے کھیلا اور بانڈریز لگائیں جس پر بولر اور بیٹسمین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور تکرار بھی ہوئی۔اس کے علاوہ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سیم کونسٹاس کی ویرات کوہلی کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی اور سابق بھارتی کپتان نے ایک موقع پر انہیں جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔کونسٹاس نے بتایا کہ ویرات کوہلی ان کے آئیڈیل بلے باز ہیں اور وہ انہیں اپنا محسن بھی سمجھتے ہیں اسلیے کوئی ردعمل نہیں دیا۔بلے باز سے بدتمیزی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی