i کھیل

بلوچستان، 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سپورٹس فیسٹیولزکا انعقادتازترین

August 12, 2024

ملک وقوم کے لیے سب سے اہم دن اس کی آزادی کا دن ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی یہ دن 14اگست کو بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے ،پاکستان میں ہر سال اگست کے مہینے جگہ جگہ مختلف طرح کے سپورٹس اور ثقافتی تقریبات منعقد ہوتی ہیں،اسی سلسلے میں بلوچستان میں ایک شاندار فٹبال میچ منعقد کیاگیا،بلوچستان میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیابلوچستان میں ہونے والے فٹبال کے فائنل راونڈ بلوچستان اسپورٹس بورڈ اور افغان چمن ایف سی کے درمیان کھیلا گیا،بلوچستان میں ہونیوالیفٹبال کافائنل راونڈ ایوب فٹبال اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا گیا، بلوچستان اسپورٹس بورڈ اور افغان چمن ایف سی کیدرمیان کھیلے جانے والے فائنل راونڈ میں افغان چمن فٹبال کلب نے میدان مارلیا،افغان چمن فٹبال کلب نے فائنل2۔ صفرسے جیتا،بلوچستان میں ہونے والے فٹبال کے فائنل راونڈ میں تقریب تقسیم انعامات میں مہمانِ خصوصی سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر )عبدالخالق اچکزئی کو مدعو کیا گیا،بلوچستان میں ہونے والیفٹبال کیفائنل راونڈ میں پلیئر آف دی میچ جی کے نقیب اللہ (افغان چمن فٹبال کلب)کو نامزد کیاگیا ،افغان چمن فٹبال کلب کے کھلاڑی جی کے نقیب اللہ کو ایک لاکھ روپیکا نقد انعام بھی دیاگیا،فاتح ٹیم افغان چمن فٹ بال کلب کو 5لاکھ روپے کیش اور ٹرافی سے نوازا گیا،دوسرے نمبر پہ آنے والی ٹیم بلوچستان اسپورٹس بورڈ فٹبال کلب کو کا 3لاکھ روپیکا کیش انعام اور ٹرافی دی گئی،تقسیم انعامات کی تقریب میں شاندار آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا اورمیوزیکل نائٹ کا انعقاد بھی کیا گیا،بلوچستان میں ہونے والے فٹبال کے فائنل راونڈ میں 3000سے زائد لوگوں نے شرکت کی،بلوچستان کی عوام اورشائقین نے بلوچستان حکومت اور پاک آرمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،بلوچ عوام اپنے قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی