i کھیل

بلال سعید کا بھارتی فلم کیلئے گانا تنازعہ کا باعث بن گیاتازترین

June 03, 2024

پاکستانی معروف گلوکار بلال سعید معروف بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی آنے والی فلم جٹ اینڈ جولیٹ3 میں متنازعہ گانے کے باعث صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔اپنے کنسرٹ کا آغاز پاکستانی گانوں سے کرنے والے معروف بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم جٹ اینڈ جولیٹ3 رواں ماہ 28 تاریخ کو ریلیز ہونے والی ہے، جس میں ان کے مدمقابل پنجابی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیرو باجوہ نظر آئیں گی۔مذکورہ فلم کا گانا جے میں رب ہوندا پاکستانی گلوکار بلال سعید کی سریلی آواز اور رومانوی انداز میں فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن راجیو کمار المعروف جانی نے کی ہے جبکہ اسے بیرون ملک میں عکس بند کیا گیا ہے۔تاہم حال ہی میں ریلیز ہونے والا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی اپنے شرکیہ کلمات کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آگیا۔صارفین کے مطابق اس گانے کے لیرکس کے باعث اس گانے پر پابندی عائد ہونی چاہئے، جبکہ بیشتر صارفین اس گانے کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی