پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں آنے سے انکار پر بھارت سے تحریری جواب مانگ لیا۔بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل سے رابطہ کر کے تحریری جواب مانگا ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول پہلے سے اعلان ہو چکا ہے، بھارت کے میچز میں مخالف ٹیموں کو واک اوور ملے گا، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔سلطان شاہ نے مزید کہا مستقبل میں بھارت کو بھی انٹرنیشنل ایونٹ نہ دینے کا امکان ہے، ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ 2025 بھی بھارت میں شیڈول ہے، ویمنز ورلڈ کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی بات کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی