عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کو ان کی اہلیہ پریتھی کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ ایشون کی اہلیہ پریتھی نے انسٹاگرام پراپنی جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ یہ 2 دن میرے لئے کافی دھندلے رہے، میں سوچ رہی ہوں کہ میں کیا کہوں، کیا میں اپنی زندگی کے پسندیدہ ترین کرکٹر کو خراج تحسین پیش کروں؟ اپنے لائف پارٹنرکی حیثیت سے کچھ کہوں؟ یا پھر بطور ایک مداح لڑکی کے طور پر انہیں محبت بھرا خط لکھوں؟ میرے خیال میں یہ اس طرح کے خیال سب میں سے کچھ ہے۔پریتھی نے لکھا کہ جب میں نے اشون کے گزشتہ 13، 14 برسوں کے بارے میں سوچا تو میرے ذہن میں بہت سی یادیں آئیں جن میں اہم کامیابیاں تھیں، وہ لمحات یاد آئے جب وہ میچ کے بعد معمول سے زیادہ دیر تک رننگ کرتے، کاغذ پر پنسل سے اپنے خیالات لکھتے، اپنی ویڈیوز بار بار دیکھتے، میچ کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے، ہر میچ کے لیے میدان میں جانے سے پہلے گہری سانس لیتے، کچھ گانے بار بار سنتے تھے۔اپنے جذباتی پیغام میں مایہ کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ مجھے وہ لمحات یاد آئے جب ہم خوشی میں روئے، جب ہم نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، سی ٹی فائنل کے بعد، ایم سی جی میں جیت کے بعد، سڈنی میں میچ ڈرا کرنے کے بعد، گابا میں فتح پر، ٹی20 میں واپسی پر اور وہ وقت یاد آتا ہے
جب ہم ہمارے دل ٹوٹے ہوتے اور ہم خاموش بیٹھے رہتے تھے۔انہوں نے لکھا کہ پیارے اشون، تمہیں نہ جاننے سے لے کر، تہمارے ساتھ رہنے، تہمیں دیکھنے، تم سے سیکھنے تک کا سفر، یہ سب کچھ انتہائی مسرت انگیز ہے۔پریتھی نے لکھا کہ تم نے جس دنیا سے مجھے متعارف کرایا جس سے مجھے کھیل کو جس سے مجھے بے پناہ لگا تھا، اسے دیکھنے، اس سے لطف اندوز ہونے کا اعزاز ملا، اس سے مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس میں آپ کو اپنا مقام بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے کتنے جذبہ، محنت اور نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔ایشون کی اہلیہ نے لکھا کہ اب جب کہ تہمارا شاندار عالمی کیریئر اختتام پذیر ہوگیا ہے تو میں تہہیں بس اتنا بتانا چاہتی ہوں کہ سب کچھ اچھا ہے، آئندہ سب کچھ اچھا ہونے والا ہے، اب خود پر سے بوجھ کم کرنے اورزندگی کو اپنی شرائط پر جینے کا وقت ہے، اب اضافی کیلوریز کے لیے جگہ بنانے، اپنے خاندان کے لیے وقت نکالنے، کچھ بھی نہ کرنے کے لیے وقت نکالنے۔ سارا دن میمز شیئر کرنے، بالنگ میں نئی تبدیلیاں متعارف کرانے، اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت ہے، بس اب یہ سب کرو۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی