i کھیل

بیمار شوہر کی خاطر چھ ماہ سے شوبز سے دور ہوں، شگفتہ اعجازتازترین

September 12, 2024

معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ بیمار شوہر کی خدمت اور تیمارداری کی خاطر انہوں نے گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ڈرامے میں کام نہیں کیا، کیوں کہ ان کے لیے پہلی ترجیح اپنے پیارے اور خاندان رہا ہے۔ اپنے ایک حالیہ ولاگ میں انہوں نے اپنے شوہر کی صحت سے متعلق بھی بتایا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کس طرح گزشتہ 6 ماہ سے شوہر کی خدمت اور تیمار داری کی خاطر شوبز سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ہمیشہ اپنے پیارے اور خاندان اہم رہا ہے، اس لیے انہوں نے گزشتہ 6 ماہ سے کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا۔ان کے مطابق انہیں متعدد ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن انہوں نے شوہر کی خدمت کی خاطر ان میں کام کرنے سے معذرت کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں انہوں نے اپنوں کو خود سے دور ہوتے اور جدا ہوتے ہوئے بھی دیکھا اور انہیں بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو بھی ملا۔انہوں نے شوہر کی بیماری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سکون اور خوشی ہے کہ انہوں نے ان کی تیمارداری کی، انہیں تکلیف پہنچنے نہیں دی۔خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحی صدیقی چند ماہ سے کینسر کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی