i کھیل

بیلجیم کے تھیبا نائس نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام کر لیاتازترین

June 12, 2024

بیلجیم کے سائیکل سوار تھیبائو نائس نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ ٹورڈی سوئس سائیکل ریس میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔ برطانوی سائیکلسٹ سٹیفن ولیمز ریس میں دوسرے اور اٹالین سائیکل سوار البرٹو بیٹیول تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس کا تیسرا مرحلہ سٹینمور سے رسچلیکون تک 161.7کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو21سالہ بیلجیم کے سائیکل سوار تھیبائو نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 3گھنٹے ،27 منٹس اور 31 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ یہ ان کی ریس میں پہلی فتح ہے۔ برطانوی سائیکلسٹ سٹیفن ولیمز ریس میں دوسرے اور اٹالین سائیکل سوار البرٹو بیٹیول تیسرے نمبر پر رہے۔ ہسپانوی سائیکلسٹ راجر ایڈریاچوتھے جبکہ فرانس کے سائیکل سوار پال لاپیراپانچویں نمبر پر رہے۔تیسرے مرحلے کے بعد اٹالین سائیکل سوار البرٹو بیٹیول نے بیلجیم کے سائیکل سواریویس لیمپارٹ سے یلو جرسی بھی چھین لی ہے ۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 948.7کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سوئٹزرلینڈ کی قومی سائیکلنگ ٹیم کے علاوہ 23ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی