بیلجیئم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا،29سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ کی یہ ریس میں تیسری سٹیج فتح ہے۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔بیلجیئم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کیا ،فرانسیسی سائیکلسٹ کوئنٹن پیچر نے ریس کے دسویں رائونڈ میں دوسری ،ہسپانوی سائیکلسٹ مارک سولرنے تیسری ،بیلجیئم کے ولیم لیسرف نے چوتھی جبکہ جرمن سائیکل سوار جوری ہولمین نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ پونٹیریا سے بائیونا تک پہاڑی ٹریک پر 160کلو میٹر پر محیط تھا جس کو29سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نیعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ،بیلجیئم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ دسویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 3گھنٹے 50منٹس اور 47سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فرانسیسی سائیکلسٹ کوئنٹن پیچر نے ریس کے دسویں رائونڈ میں دوسری ،ہسپانوی سائیکلسٹ مارک سولرنے تیسری ،بیلجیئم کے ولیم لیسرف نے چوتھی جبکہ جرمن سائیکل سوار جوری ہولمین نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ،آسٹریلیا کے سائیکل سوار بین الیگزینڈر او کونرنے چھٹا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ریڈ جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو تاحال برقرار ہے ۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3304.3کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس21ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی