i کھیل

بی سی سی آئی کے سربراہ نے آئی سی سی کی جانب سے بھارت کی فیور کیے جانے کے الزامات کو مسترد کردیاتازترین

November 05, 2022

بی سی سی آئی کے سربراہ نے آئی سی سی کی جانب سے بھارت کی فیور کیے جانے کے الزامات کو مسترد کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ راجر بنی نے چنئی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے سے متعلق بھی بات چیت کی،راجر بنی نے کہا کہ ایشیا کپ 2023کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں ہے، اس حوالے سے حکومت نے حتمی فیصلہ کرنا ہے، اس معاملے پر حکومتی ہی کلیئرنس دے گی،بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں بارش اور کوہلی کی فیک فیلڈنگ سے متعلق سوال کے جواب میں راجر بنی نے کہا کہ کچھ الزامات مناسب نہیں ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ آئی سی سی ہمیں فیور کرتی ہے، آئی سی سی سب کو ایک جیسا دیکھتی ہے، ایسا کچھ نہیں جو ہم یہ کہہ سکتے ہوں، آئی سی سی کے نزدیک دوسری ٹیموں اور ہم میں کیا فرق ہے؟ بھارت کرکٹ میں ایک بڑا پاور ہائوس ہے لیکن آئی سی سی میں سب کو ایک جیسا ہی دیکھا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی