بحریہ ٹائون چیمپیئنز ٹی 20 کپ،یو ایم ٹی مارخور کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اے بی ایل سٹالیئنز کی ٹیم کو تین رنز سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میںچھٹیروز کاساتواں میچ اے بی ایل سٹالیئنز اور یو ایم ٹی مارخور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں یو ایم ٹی مار خور کی ٹیم نے تین رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔قبل ازیں اے بی ایل سٹالیئنز کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یو ایم ٹی مارخور کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے، فخر زمان نے 39 رنز، خواجہ نافع نے 36 رنز، محمد شہزاد نے 28 رنز، محمد نواز نے28 رنز ناٹ اوٹ اورسرور افریدی نے 21 رنز بنائے۔ اے بی ایل سٹالیئنز کی جانب سیطاہر حسین اور عثمان طارق نیدو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اے بی ایل سٹالیئنز کی ٹیم 20 اوورز میں6 وکٹ پر167 رنز بنا سکی اور تین رنز سے میچ ہار گئی،معاذ صداقت نے 82 رنز، محمد حارث نے 22 رنز، یاسر خان نے 17 رنز اورشعیب ملک نے 16 رنز بنائے۔یو ایم ٹی مارخورکی جانب سینثار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔یو ایم ٹی مارخور کے باولر نثار احمد کو مین اف دی میچ قرار دیا گیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی