i کھیل

بحریہ ٹائون چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیاتازترین

December 03, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بحریہ ٹائون چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ، جو 7 سے 25 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے 22 میچوں میں کل 13 امپائرز اور 6 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پی سی بی ایلیٹ پینل کے امپائرز عمران جاوید اور ذوالفقار جان آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید تھرڈ امپائر) ور رانا محمد ارشد فورتھ امپائر،سات دسمبر کو نور پور لائنز اور یو ایم ٹی مارخورز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ پی سی بی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ندیم ارشد پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے ارکان آصف یعقوب، راشد ریاض وقار (آن فیلڈ امپائرز) اور فیصل خان آفریدی (تھرڈ امپائر) بحریہ ٹان چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے 25 دسمبر کو ہونے والے فائنل کے میچ آفیشلز ہوں گے۔ ذوالفقار جان فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آئی سی سی میچ ریفریز کے انٹرنیشنل پینل کے علی نقوی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، رانا محمد ارشد، راشد ریاض وقار، قیصر وحید اور ذوالفقار جان کے علاوہ امپائرنگ کے فرائض احمد شہاب، عمران اللہ اسلم، امتیاز اقبال، کاشف سہیل، خالد محمود سینئر محمد ساجد انجام دیں گے۔چھ میچ ریفریز میں سے دو انٹرنیشنل پینل آف آئی سی سی میچ ریفریز کے ممبران علی نقوی اور محمد جاوید ملک کے ساتھ افتخار احمد، محمد اقبال شیخ، ندیم ارشد اور سہیل ادریس شامل ہوں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی