سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں انہیں دوا کے ساتھ دعا کی بھی ضرورت ہوتی ہے بتایا کہ اپنے دونوں بیٹوں کو شادی سے قبل ایک نصیحت کی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ اب ماشا اللہ سے میرے تینوں بچے شادی شدہ ہیں لیکن جب میں نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادی کی تو انہیں ایک نصیحت کی کہ اپنے سسرال والوں کو بھی اپنے والدین کا درجہ دیں۔۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ اب تمہاری ایک نہیں دو دو مائیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی