i کھیل

بچوں کے بائیکاٹ کے باوجود اسرائیل حامی کمپنی کیساتھ کام کیا' جوریہ اور سعود کا اعترافتازترین

June 07, 2024

معروف اداکارہ و میزبان جویریہ اور ان کے شوہر اداکار سعود نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بچوں کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود انہوں نے اسرائیل کی حامی کمپنی کیلئے کام کیا ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود نے بتایا کہ انہیں اور ان کے دونوں بچوں کو معروف ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ہمارے دونوں بچوں نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے مذکورہ ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے انکار کے بعد کمپنی نے ہمیں آفر کی کہ آپ اشتہار کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ ترکیہ آجائیں، ہم کسی اور کے بچوں کو لے لیں گے۔جویریہ نے کہا کہ میں اور سعود اشتہار کے لیے ترکیہ گئے تو ہمارے بچے بار بار ہمیں میسجز کرکے یہ احساس دلاتے رہے کہ ہمیں پیسوں کی خاطر فلسطینی مخالف کمپنی کے ساتھ کام نہیں چاہیے تھا ہمیں اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرکے فلسطین کا ساتھ دینا چاہیے۔دوسری جانب سعود نے کہا کہ بچوں کو کون سمجھائے کہ اگر ہم اس اشتہار میں کام کرنے سے انکار کرتے تو اس کے بعد ہمیں کسی چیوڑے کا اشتہار بھی نہیں ملتا۔جویریہ اور سعود نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلسطینی مخالف کمپنی کے ساتھ کام کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑی پر کڑی تنقید کی۔صارفین نے کہا کہ یہ جوڑی لالچی ہے، انہوں نے پیسوں کے خاطر معصوم فلسطینیوں کو بھلا دیا اور فخر سے ٹی وی پر بیٹھ کر بتا رہے ہیں کہ ہم نے مذکورہ کمپنی کا اشتہار کیا۔دوسری جانب صارفین نے جویریہ اور سعود کے دونوں بچوں کے اقدام اور ہمت کو بھی خوب سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی