بھارتی سوشل میڈیا پر پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتیوں نے اسے خالصتان تحریک سے جوڑ دیا۔ حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں کینیڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈو بھی پہنچ گئے جہاں انہوں نے پنجابی گلوکار سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے دلجیت دوسانجھ اور ان کے کریو سے ملاقات کی، پنجابی آ گئے اوئے کے نعرے بلند کیے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ابتدا جسٹن ٹروڈو کے اس اقدام کی خوب تعریف ہوئی، کئی بھارتیوں نے اس بات پر فخر بھی محسوس کیا تاہم جوں ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کینیڈین وزیرِ اعظم کی شیئر کردہ پوسٹ کے کیپشن پر گئی تو انہوں نے ان کے اس اقدام پر شک و شبہات کا اظہار شروع کر دیا اور اسے خالصتان تحریک سے جوڑنا شروع کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی