i کھیل

بھارتی سپن اٹیک کا سامنا کرنے کیلئے رضوان نے نئی تکنیک اپنا لیتازترین

October 13, 2023

آئی سی سی ورلڈکپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نئی تکنیک اپنالی،بھارتی میڈیا کے مطابق محمد رضوان نے نیٹ میں 1گھنٹے تک کلدیپ یادیو کی طرح لیفٹ آرم رسٹ سپنر کا سامنا کیا اور سپن بالر کے خلاف سویپ اور ریورس سویپ شاٹ کی بھرپور پریکٹس کی،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رضوان نے کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور پریکٹس کی، اس دوران ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کے ساتھ بھارت کے خلاف اپنائی جانے والی حکمت عملی بھی بتائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی