i کھیل

بھارتی خواتین کا مرد کے بجائے بھوت سے سامنا زیادہ محفوظ ہے، ٹوئنکل کھنہتازترین

August 26, 2024

بالی ووڈ اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کیلئے یہ زیادہ محفوظ ہے کہ وہ تاریک گلی میں کسی مرد کا سامنا کرنے کے بجائے بھوتوں کا سامنا کریں۔ ٹوئنکل کھنہ نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے حالیہ کالم میں ''بھارتی خواتین بھوت سے کیوں نہیں ڈرتیں؟'' کے موضوع پر اظہار خیال کیا ہے۔ ٹوئنکل نے کہا کہ ڈرائونی فلموں میں شامل کی جانے والی خوفناک چیزوں سے زیادہ خطرناک واقعات ہم اپنے ارد گرد ہر روز دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی خواتین کا مرد کے بجائے کسی تاریک گلی میں بھوت سے سامنا زیادہ محفوظ ہے۔ انہوں نے اپنے کالم میں کولکتہ میں زیر تربیت ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل جبکہ بدلہ پور کے ایک اسکول میں دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور دیگر معاملات کا بھی تذکرہ کیا۔ انکا اس بارے میں کہنا تھا کہ کس طرح بالی ووڈ فلم استری ٹو اس خوف کیخلاف بغاوت ہے جس کا سامنا خواتین روزانہ کی بنیاد پر کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی