سابق انگلش کرکٹ ٹیم کے مائیکل وان نے بھی ٹی20ورلڈکپ کے دوران بھارت کو آئی سی سی کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پر لب کشائی کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان و معروف کمنٹیٹر نے لکھا کہ افغانستان نے پیر کی رات سینٹ ونسنٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، منگل کو انکی فلائٹ 4گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور پھر انہیں پریکٹس کیلئے وقت بھی نہیں دیا گیا، پورے ٹورنامنٹ میں آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کو غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا سیمی فائنل گیانا میں ہونا چاہیے تھا۔اس سے قبل سابق کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ سمیت کئی نامور کرکٹرز نے آئی سی سی کی جانب سے ٹی20ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو سہولیات فراہم کرنے پر سوال اٹھایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی