بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ برطانوی ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ ان کو چوتھے میچ کے لیے ریسٹ دیا گیا ہے،بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے مطابق جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے لیے آرام دیا جانا تھا، لیکن ان کو کچھ وجوہات کے باعث ان کو تیسرا ٹیسٹ کھیلنا پڑا اب انھیں رانچی میں شیڈول سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آرام کی غرض سے نہیں کھیلایا جائے گا،30سالہ فاسٹ بائولر دھرم شالہ میں شیڈول سیریز کے پانچواں اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،تاہم اس کا انحصار 23فروری سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے نتائج پر ہو سکتا ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم جسپریت بمراہ کے بغیر (آج)منگل کو راجکوٹ سے رانچی کے لئے روانہ ہوگی ،جسپریت بمراہ کو آرام دینے کا فیصلہ بھارتی ٹیم کے ورک لوڈ مینجمنٹ کا حصہ ہے۔ جسپریت بمراہ تاحال برطانوی ٹیم کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کا سب سے زیادہ وکٹ لینے والا بائولر ہے، وہ تین ٹیسٹ میچوں میں 80.5اوور ز میں 17وکٹیں حاصل کر چکے ہیں،بھارتی فاسٹ بائولر محمد سراج کو بھی وشاکاپٹنم میں دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیا گیا تھا، بی سی سی آئی کے مطابق جسپریت بمراہ کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ چوتھے ٹیسٹ سے قبل کر دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی