گزشتہ ماہ بارڈر گواسکر سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی سرگرمیوں میں ترامیم کی گئی اور نئے قوانین بنائے گئے جن میں کھلاڑی کے بین الاقوامی دوروں پر اپنے پرسنل اسٹاف، باورچی کو ساتھ لے جانے پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے پسندیدہ کھانوں کے کیلئے حل تلاش کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دبئی پہنچنے کے بعد ویرات کوہلی نے اپنے پرسنل شیف کے بغیر پسندیدہ کھانوں کو کھانے کا حل نکالا۔رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کیلئے دبئی میں پریکٹس کیمپ کے دوران دبئی کے ہوٹل سے کھانا پہنچا۔ کوہلی نے اپنے ٹیم مینیجر سے دبئی کے ریسٹورنٹ سے کھانا منگوایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریکٹس کے بعد ویرات کوہلی کیلئے کھانے کے چند باکسز آئے جس کے بعد انہوں نے کھانا کھایا۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو کرکٹ بورڈ کیلئے نئے قوانین پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی متاثر ہوئے ہیں۔دبئی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں ویرات کوہلی کی جانب سے سب سے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا گیا۔ نیٹ پریکسٹس میں کوہلی کے ہمراہ روہت شرما، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، ہاردک پانڈیا، شریاس آئر اور دیگر نے حصہ لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی