i کھیل

بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ سے دستبردارتازترین

February 17, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہوگئے ۔ بھارتی بورڈ کے مطابق روی چندرن ایشون فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے ہیں، ایشون کو میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے فوری ٹیسٹ چھوڑنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روی چندرن ایشون کو اپنی شدید علیل والدہ کی عیادت کیلئے جاری ٹیسٹ چھوڑنا پڑا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ راج کوٹ میں جاری ہے، روی چندرن ایشون نے تیسرے روز ٹیسٹ کرکٹ میں 5 سو وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روی چندرن ایشون جمعے کی رات راج کوٹ سے چنئی روانہ ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل نجی وجوہات کی بنا پر بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بھی پوری سیریز کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی