بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کے 17ویں سیزن میں بطور وائلڈ کارڈ شرکت کرنے والی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان بھی پاکستانی ڈراموں کی فین نکلیں۔بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عائشہ خان نے پاکستانی ڈراموں کی کھل کر تعریف کی اور اپنے پسندیدہ ڈراموں کا نام بھی لیا۔انٹرویو کے دوران ایک سوال پر عائشہ خان نے پاکستانی ڈراموں سے اپنی بے انتہا محبت کا اظہار کیا اور انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی ڈرامے دیکھنے بہت پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نے سب سے پہلا پاکستانی ڈراما سنو چندا دیکھا تھا، سب نے ہی اس ڈرامے سے پاکستانی ڈرامے دیکھنے شروع کیے۔دورانِ گفتگو انہوں نے پاکستانی ڈرامے یہ دل میرا میں احد رضا میر اور سجل علی کے کرداروں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ احد رضا میر بہت ہینڈسم ہیں، انکی ایک تصویر ہے جس میں احد رضا میر کسی گھوڑے کے ساتھ کھڑے ہیں اس میں بہت حسین لگ رہے ہیں اور سجل علی کی آنکھیں بہت دلکش ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی