بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )یمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے بھارت کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی پیشکش کی گئی تھی، جسے بھارت نے مسترد کردیا۔ سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا کہ ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں، ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا۔ جے شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی مون سون سر پر ہے اور ہم نے اگلے سال ویمن ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بنگلادیش کے پاس ہے، ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بنگلادیش میں شیڈول ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی