i کھیل

بھارت میں خواتین کیساتھ بڑھتی درندگی' محسن عباس حیدر نے دنیا بھر کی خواتین سے معافی مانگ لیتازترین

August 19, 2024

معروف اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے بھی پڑوسی ملک بھارت میں پیش آنے والے کولکتہ ریپ کیس کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف سول سوسائٹی کے علاوہ بالی ووڈ شخصیات اور کئی پاکستانی فنکار بھی کولکتہ ریپ کیس میں انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، یہ فنکار سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی خاتون ڈاکٹر کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ان فنکاروں کی فہرست میں پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ جاری کی۔محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعے پر میں دنیا کی ہر عورت سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی