بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاکرے کے دوران کرکٹر عالیہ ریاض بھارتی فیلڈر آشا سوبھانہ کی جانب سے آسان کیچ ڈراپ کرنے پر ہنسی نہ روک پائیں۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری تھی، ایسے میں پاکستانی اوپنر منیبہ علی جو کہ 14 رنز پر بیٹنگ کر رہی تھیں انھوں فائن لیگ پر اسکوپ فلک کے ساتھ بانڈری مارنے کی کوشش کی۔تاہم ان کی یہ کوشش بالکل بھی کارگر ثابت نہیں ہوئی اور گیند سیدھی بھارتی فیلڈر آشا سوبھانہ کے ہاتھوں میں چلی گئی، مگر اس وقت عالیہ ریاض اور دیگر کرکٹرز کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب آشا نے آسان کیچ ڈراپ کردیا۔ اس دوران کیمرہ مین نے کیمرہ پاکستانی ڈریسنگ روم میں بیٹھی آل رائونڈر عالیہ ریاض کی طرف کیا تو وہ اس نہایت آسان ڈراپ کیچ پر منہ پر ہاتھ رکھ کر شرمیلے انداز میں مسکراتی نظر آئیں۔خیال رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستانی خواتین ٹیم کیخلاف 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی