پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان نیکہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے بھارت کے ساتھ کبھی کھیلنے سے منع نہیں کیا، ذاتی حیثیت سے بھارتی بورڈ کے حکام سے بات چیت ہوتی رہتی ہے،ذاکر خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے مضبوط مقف کے بعد بڑی ٹیمیں پاکستان کا رخ کرنے لگی ہیں، آسٹریلیا کے دورے اور انگلینڈ کی آمد سے 2 میگا ایونٹس کی میزبانی کی راہ ہموار ہوگی،انہوں نے کہا کہ 2023 میں ایشیا کپ اور 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے میں مشکل نہیں ہوگی، امید ہے آئندہ سال نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی،ذاکر خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اس مشکل وقت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجاگرانڈ کی اپ گریڈیشن پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی