آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی میچ فیس میں اضافے کے لیے آواز بلند کرنے کا فیصلہ کرلیا،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)بورڈ میٹنگ میں معاملے کو اٹھائیں گے اور اس حوالے سے آئی سی سی کی میٹنگز دبئی میں جاری ہیں،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ تمام ممالک کے لیے کم از کم ٹیسٹ فیس کی حد مقرر کرنے کے خواہشمند ہیں،کم از کم ٹیسٹ فیس کی حد مقرر کیے جانے کا مقصد ٹیسٹ کرکٹ کو ٹی ٹوئنٹی لیگز کے دور میں محفوظ بنانا ہے۔آسٹریلوی میڈیاکا بتانا ہے کہ آسٹریلیا نے ٹیسٹ فیس کا بنچ مارک 20ہزار آسٹریلوی ڈالرز رکھا ہے، بین الاقوامی بنچ مارک آسٹریلیا کی ٹیسٹ فیس کے برابر ہونے کی توقع کررہے ہیں ۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے فیس میں اضافہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کی موجودگی میں ٹیسٹ میں دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا، آسٹریلوی کرکٹ کا ماننا ہے کہ ٹیسٹ فیس کی زیادہ سے زیادہ حد بھارت کی ٹیسٹ فیس تک ہونی چاہیے جو اس نے حال ہی میں مقرر کی ہے ،بھارت نے حال ہی میں ٹیسٹ کو بچانے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ انسینٹو اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے بعد بھارت میں ٹیسٹ فیس 27ہزار ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی