سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پرردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی کے دور میں قومی کرکٹ ٹیم کی بری پرفارمنس کی نشاندہی کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے انڈر یہ تیسرا مسلسل ٹورنامنٹ ہے جس میں پاکستان گروپ اسٹیج میں ہی باہر ہو جائے گا، کیا انہیں استعفی نہیں دے دینا چاہیے؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی