i کھیل

بھارت کے ہاتھوں شکست، مداح نے غصے میں پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی، دیگر شائقین کی تالیاںتازترین

February 24, 2025

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح نے کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی پر غصے میں پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی مداح نے اپنی ٹیم کی جرسی پہن رکھی تھی لیکن جب پاکستان کو ہارتا دیکھا تو فین پاکستان کی کرکٹ جرسی کے اوپر بھارت کی جرسی پہن لی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔نوجوان کے اس عمل پر وہاں موجود دیگر شائقین کرکٹ تالیاں بجاتے نظر آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی