i کھیل

بھارت کے ہاتھوں بڑی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی کے امکانات کم ہوگئےتازترین

September 12, 2023

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228رنز کے بڑے مارجن سے شکست نے قومی ٹیم کے ایونٹ کے فائنل کھیلنے کی راہ میں مشکلات کے نئے انبار لگا دیئے،بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایشیاکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر 2پوائنٹس کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسکا نیٹ ریٹ بھی منفی 1.892ہوگیا ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں 2پوائنٹس کے ساتھ 4.560نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے،اسی طرح میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر موجود ہے، آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو سپر فور مرحلے میں شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا اور انکا نیٹ ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے، اگر سری لنکا اور پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوا تب بھی پاکستان ایونٹ کے فائنل سے محروم رہے گا، کیونکہ نیٹ ریٹ پر سری لنکا گرین شرٹس سے بہت آگے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی