i کھیل

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20ورلڈکپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہتازترین

June 28, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کا فائنل (آج)بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونا ہے تاہم یہ فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ہفتے کو میچ ڈے کے موقع پر بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6بجے تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔فائنل کیلئے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11سے شام 5بجے کے درمیان بھی بارش متوقع ہے۔ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی