بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 23سے 27فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا،بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2کی برتری حاصل ہے،مہمان برطانوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو نہ صرف 106سے شکست دی بلکہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کر دی تھی ، میزبان بھارتی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مہمان برطانوی کو 434رنز سے شکست دی تھی۔انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی،پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے لیڈ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاچوتھا ٹیسٹ میچ 23سے 27فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7سے 11مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی